لاہور( اے بی این نیوز )پنجاب کےکئی شہروں میں آندھی،بارشوں سےتباہی8افراد جاں بحق۔ ترجمان ریسکیوپنجاب کے مطابق مختلف شہروں میں حادثات27افرادزخمیہو ئے۔ لاہورداروغے والامیں چھت گرنےسے2افرادجاں بحق،ایک زخمی ہوا۔
لاہورشیراکوٹ میں دیوارگرنےسےایک شخص جاں بحق،2زخمی ہوا۔ لاہورکےکٹاربندروڈپردیوارگرنےسے25سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ نوشہرہ ورکاں میں آسمانی بجلی گرنےسےنوجوان جاں بحق ہوگیا۔
نندی پورگوجرانوالہ میں20 سال کانوجوان کرنٹ لگنےسےجاں بحق۔ شیخوپورہ میں دیوارگرنےسے10سال کابچہ جان کی بازی ہارگیا۔ ایبٹ آبادگلیات میں بارشیں،لینڈسلائیڈنگ،کئی سڑکیں بند ہوگئیں
گلیات کارخ کرنےوالےسیاحوں کوسفرمیں احتیاط کامشورہ۔ آزادکشمیرکےکئی علاقوں میں بھی موسلادھاربارش ہوئی۔ ملک میں مزیدبارشوں اورسیلاب کاالرٹ جاری۔ آئندہ3روزکےدوران مختلف علاقوں میں شدیدبارشوں کی توقع ہے۔
اسلام آباد،پنجاب،خیبرپختونخوا،بلوچستان اورسندھ میں بادل برسیں گے۔ دریائےسوات میں ڈوبنےوالے2افراد3دن بعدبھی لاپتہ۔ سوات:مجموعی طورپر14لاشیں نکال لی گئیں،4کوبچالیاگیاتھا۔
مزید پڑھیں :دریا ئےسندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ،چشمہ بیراج کے تمام گیٹس کھول دئیے گئے، تمام جھیلیں پانی سے بھر گئیں