اہم خبریں

بلوچستان کے ضلع دکی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،2 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک

کو ئٹہ ( اے بی این نیوز   ) بلوچستان کے ضلع دکی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، آئی ایس پی آر کے مطابق ائرنگ کے تبادلے میں 2 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک، 2 گرفتار۔ دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد۔
دہشت گرد علاقے میں متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آرعلاقے میں ممکنہ دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری۔ سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم۔
وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنی ہوئی ہیں۔ ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے قومی سلامتی کے لیے فورسز کی قربانیوں کو سراہا۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے کہا کہ
فورسز کی بروقت اورپیشہ ورانہ کارروائی قابل فخر ہے۔ بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا وجود ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ریاستی ادارے دشمن کے تمام ناپاک عزائم ناکام بنارہے ہیں۔ بلوچستان حکومت سیکیورٹی فورسز کے ساتھ پر سطح کھڑی ہے۔
قوم اپنے بہادرفورسز پر فخر ہے۔ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔

مزید پڑھیں :

متعلقہ خبریں