اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا بھارتی دعویٰ کھوکھلا ثابت ہو گیا۔ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے سلال ڈیم کے سپل وے کھول دیئے۔
مودی حکومت کا اعلان صرف ہندو انتہا پسندوں کو خوش کرنے کا سیاسی سٹنٹ نکلا۔
بھارت نہ سندھ طاس معاہدہ ختم کر سکتا ہے، نہ پاکستان کا پانی روک سکتا ہے۔ بھارت کے پاس پانی روکنے کا نہ انفراسٹرکچر ہے، نہ تکنیکی مہارت۔ ثالثی عدالت پہلے ہی بھارت کے یکطرفہ اقدام کو مسترد کر چکی ۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ڈیم بند کرنے کے دعوے کا نتیجہ تباہ کن نکلا۔ ہماچل پردیش اور مقبوضہ کشمیر بدترین سیلاب کی لپیٹ میں آ گئے۔
مزید پڑھیں :مون سون کے پہلے اور دوسرے سپیل بارے محکمہ موسمیات کی پیشین گو ئی،جا نئےمون سون کب تک رہے گا