پشاور ( اے بی این نیوز )سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مان لو کہ تم سیاسی شعور سے عاری ہو۔ تمہیں قوم، ملک، اور قیادت کے تقاضوں کی سوجھ بوجھ نہیں۔ جمعیت صرف ایک جماعت نہیں، ایک نظریہ ہے۔
تمہارے فیصلوں نے فاٹا کے بعد کشمیر پر بھی دروازے کھول دیے۔ تمہاری کھوپڑیوں میں بھوسا ہے، اس قوم کا بوجھ اٹھانے کی صلاحیت نہیں۔ انڈیا نے کشمیر کی حیثیت ایسے ہی ختم کی جیسے تم نے فاٹا کو ضم کیا۔
امریکہ کو راضی کرنے کے لیے تم نے قوم کے فیصلے قربان کیے۔ اسلام، عوام، جمہوریت اور آئین تم کسی نعرے میں سچے نہیں۔ دھاندلی سے آئے حکمرانوں نے پارلیمنٹ کا وقار پامال کیا۔
18 سال سے کم عمر نکاح کو جرم قرار دے کر شریعت سے کھلواڑ کیا گیا۔ علما جانتے ہیں کہ جبر ہو یا رضا، نکاح پر قدغن دین سے انحراف ہے۔ تم نے شریعت کے نکاح پر پابندیاں لگائیں اور گناہ کے راستے کھولے۔ قرآن و سنت کے احکامات پامال کیے گئے، اللہ کی رحمت نہیں عذاب آئے گا۔
تم نے اسلامی جمہوریہ کو شرعی اصولوں سے محروم کر دیا۔ ہمارا احتجاج، ہمارا اجتماع باطل کے خلاف جدوجہد کی علامت ہے۔
مزید پڑھیں :پاکستان ڈیجیٹل معیشت اور ٹیک ڈپلومیسی کے نئے دور میں داخل
