کوئٹہ(اے بی این نیوز) بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور اس کے گردونواح میں ہفتے کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 28 کلومیٹر زیر زمین تھی۔
زلزلے کا مرکز موسیٰ خیل سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔ جھٹکوں کے باعث متعدد علاقوں میں گھروں کے گرنے اور دیگر نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق نقصانات کا ابتدائی تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔
تاحال کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی تاہم مقامی افراد کو احتیاط برتنے اور کسی بھی ممکنہ آفٹر شاک سے محفوظ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد کئی علاقوں میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کھلے میدانوں میں پناہ لی۔ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے ممکنہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزاتوار29 جون 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال