اہم خبریں

پاکستان عالمی سطح پر ابھرتی معیشتوں میں سرفہرست، بلوم برگ کی رپورٹ جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز)پاکستان کی معیشت نے دیوالیہ ہونے کے خطرات سے نکل کر مستحکم ہونے کی جانب اہم پیش رفت کی ہے، جس کی تصدیق عالمی ادارہ بلوم برگ نے بھی کردی ہے۔ تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے گزشتہ بارہ ماہ میں عالمی سطح پر خودمختار ڈیفالٹ رسک میں سب سے زیادہ بہتری دکھائی ہے۔

بلوم برگ انٹیلیجنس کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے امکانات میں نمایاں کمی آئی ہے، جو 59 فیصد سے کم ہو کر 47 فیصد پر آ گئے ہیں، یعنی تقریباً 1100 بیسس پوائنٹس کی بہتری ہوئی ہے۔ اس دوران پاکستان نے تمام ممالک میں بہتری کے اعتبار سے پہلے نمبر پر جگہ حاصل کی ہے۔

یہ پیش رفت پاکستان کی معیشت کے دیوالیہ سے بچنے اور استحکام کی جانب سفر کو ظاہر کرتی ہے، جو ملکی معاشی صورتحال میں بہتری کی امید افزا علامت ہے۔

متعلقہ خبریں