اہم خبریں

سونےکی فی تولہ قیمت میں مزید سیکڑوں روپےکی کمی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا سیکڑوں روپے سستا ہو گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 400 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1371 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد یہ 2 لاکھ 99 ہزار 554 روپے پر آ گئی ہے۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 5000 روپے کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 16 ڈالر کی کمی سے 3274 ڈالر پر آ گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق، مقامی اور بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ عالمی معاشی حالات اور ڈالر کی قدر میں تبدیلی سے منسلک ہے۔

متعلقہ خبریں