اہم خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ کی سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کوکیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو تحلیل کرنےکی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے سی ڈی اے کا رائٹ آف وے اور ایکسس چارجز کا ایس آر او کالعدم قرار دیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایس آر او کے تحت سی ڈی اے کے تمام اقدامات غیرقانونی قراردیے جاتے ہیں، سی ڈی اے نے ایس آر او کے تحت کسی سےکوئی رقم وصول کی تو واپس کی جائے۔

متعلقہ خبریں