اسلام آباد (اے بی این نیوز) بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے سنجاوی میں پاکستان تحریکِ انصاف کے 100 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، یہ مقدمہ سنجاوی پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کی طرف سے منعقدہ کنوینشن کے تناظر میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر پولیس کی مدعیت میں درج کی گئی، جس میں پارٹی کے ضلعی صدر دائود شاہ کاکڑ سمیت متعدد رہنما اور کارکن نامزد ہیں۔
مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ کنوینشن کے دوران پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے اشتعال انگیز تقاریر کیں، جس پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔