اسلام آباد (اے بی این نیوز )محرم الحرام کے حوالے سے اسلام آباد پولیس کے سیکورٹی انتظامات۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا ۔ ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب خان اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔
ڈی آئی جی اسلام باد نے امام بار گاہوں اور مقررہ روٹس کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات جاری کیں۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ جلوسوں اور مجالس کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے جائیں۔ ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
اسلام آباد پولیس محرم الحرام کے دوران فول پروف انتظامات کے لئے پرعزم ہے۔ محرم الحرام میں بین المسالک ہم آہنگی اور رواداری کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ آئی جی اسلام آباد کے ویژن کے مطابق محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کی فضا کو یقینی بنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں :سندھ طاس معاہدہ ،ِ پاکستان کا مستقل عدالت برائے انصاف کے تحت ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقد م