اسلام آباد (اے بی این نیوز )سینئررہنماپی ٹی آئی رؤف حسن نے اے بی این کےپروگرام’’ڈیبیٹ@8‘‘ میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نےکہاتھابانی سے ملاقات کا حق دیا جائے۔ عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
وکلا اور اہل خانہ کو ملاقات سے مسلسل روکا جا رہا ہے۔ قانون کے مطابق ہر قیدی کو ملاقات کا حق حاصل ہے۔ بانی کی قیادت تحریک انصاف کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف بغیربانی کے نا مکمل ہے۔
عدلیہ کے حکم پر عمل درآمد کیوں نہیں ہو رہا؟ جمہوری روایات اور آئینی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں۔ ملکی قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیے۔ ملاقات کا شیڈول موجود ہے، عملدرآمد نہیں کیاجارہا۔ بانی پی ٹی آئی نےتحریک2ہفتے کیلئےموخرکی جلدنیااعلان ہوگا۔
ہم پرامن تحریک کے لیے تیار ہیں۔ عوام سے اپیل ہے پرامن رہیں اور قیادت کا ساتھ دیں۔ عہدے، طاقت اور شناخت سب بانی پی ٹی آئی کی بدولت ہے۔
مزید پڑھیں :ہم فیصلے کے خلاف اسمبلی اور عوام سطح پر احتجاج کریں گے ، بیرسٹر گوہر