سوات (اے بی این نیوز )سوات میں دریا میں ڈوبنے والے خاندان کے سربراہ نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں میری بہو اور اس کی 4 پوتیاں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ میری بیٹی اور 4 پوتے بھی اس حادثے میں جاں بحق ہوئے۔سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے اس بزرگ شہری کے مطابق اس کی بیٹی، داماد اور 4 پوتے اس حادثے میں بال بال بچ گئے۔
سوات میں آج صبح دریا میں اچانک سیلاب کے نتیجے میں 17 افراد بہہ گئے۔ضلعی انتظامیہ سوات نے واقعے کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق حادثہ پشاور بائی پاس روڈ کے قریب پیش آیا۔ ڈوبنے والے افراد کا تعلق ڈسکہ اور مردان سے بتایا جاتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریسکیو 1122 اور مقامی افراد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو بچا لیا جب کہ 13 افراد لاپتہ ہوئے جن میں سے اب تک 9 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
مزید پڑھیں :دریائے سوات میں انتہائی درجے کے سیلاب کا خطرہ، پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ کے اضلاع کو ہائی الرٹ کر دیا گیا