سوات (اے بی این نیوز )دریائے سوات میں انتہائی درجے کے سیلاب کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا ہائی الرٹ جاری کر دیا۔ دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر پانی کی سطح 77،782 کیوسک تک پہنچ گئی،ترجمان کے مطابق
شدید بارشوں کے باعث پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ کے اضلاع کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو جاری کردہ مراسلے میں فوری احتیاطی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
دریائے کابل اور معاون دریاؤں کے کنارے آبادیوں کو ممکنہ خطرات سے بروقت آگاہ کیا جا رہا ہے۔
ضلعی حکام کو متاثرہ علاقوں کی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں :ایک سال میں جوکام ہوئے،ان کااحاطہ نہیں کیاجاسکتا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز