اہم خبریں

ایک سال میں جوکام ہوئے،ان کااحاطہ نہیں کیاجاسکتا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور (اے بی این نیوز    )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تاریخی موقع پر پارلیمنٹ کا شکریہ اداکرتی ہوں۔ پنجاب اور پاکستان کے عوام کا شکریہ بھی ادا کرتی ہوں۔ ایک سال میں جوکام ہوئے،ان کااحاطہ نہیں کیاجاسکتا۔
میری کامیابی، عوام اور پارلیمنٹ کی مرہون منت ہے۔ اللہ نے ہمیں موقع دیا، ہم نے مل کر نبھایا۔ یہ صرف میری نہیں، ہم سب کی کامیابی ہے۔ بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں پاکستان کو تاریخی فتح حاصل ہوئی۔ وہ پیجاب اسمبلی سے خطاب کر رہی ےتھیں انہوں نے کہا کہ
وزیراعظم شہباز شریف اور قیادت کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ قوم کی یکجہتی سے دشمن کو شکست دی گئی۔ یہ فتح صرف میدان جنگ کی نہیں، عزم کی بھی ہے۔ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان سرخرو ہوا۔ پاکستانی عوام نے افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر ساتھ دیا۔
جنوبی پنجاب سے وعدہ کیا، وعدہ پورا کیا۔ 400ارب کے ترقیاتی فنڈز میں جنوبی پنجاب کو ترجیح حاصل ہے۔ پینے کے پانی کا پاکستان کا سب سے بڑا منصوبہ کل سے شروع ہوگا۔ پہلا نمبر ون منصوبہ بھی جنوبی پنجاب سے شروع ہوگا۔
جھوٹے وعدے ماضی کا حصہ، اب عملی خدمت کا دور ہے۔ نواز شریف کو عوام نے مائنس نہیں کیا، تاریخ گواہ ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی ناقص کارکردگی نے انہیں خود مائنس کیا۔ ہواؤں کا رخ بدل چکا، عوام نے فیصلہ سنا دیا۔ ہر شہری کو برابری کے حقوق دینا ہمارا عزم ہے۔
سیاست نہیں، خدمت ہمارا منشور ہے۔ نواز شریف کی بیٹی جو وعدہ کرتی ہے، نبھاتی ہے۔ جنوبی پنجاب کے ہر گھر تک صاف پانی پہنچائیں گے۔ جہاں پینے کا پانی میسر نہیں، وہاں ٹرک دہلیز پر پانی پہنچائیں گے۔ 70ہزار سکولوں میں دودھ کی فراہمی کا آغاز جنوبی پنجاب سےہوگا۔
مظفرگڑھ، راجن پور، ڈی جی خان کے بچے بھی شامل ہوں گے۔ شرک فارمنگ 2 ایکڑ سے بڑھا کر 5000 ایکڑ کر دی گئی۔ بچوں کی صحت اور تعلیم اب حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ پسماندہ علاقوں کو ترقی کا پہلا حق دیا جا رہا ہے۔ یہ سیاست نہیں، عوامی خدمت کا عزم ہے۔

مزید پڑھیں :سال 2024 میں 70 لاکھ سے زائد اسٹریمنگ اکاؤنٹس کا ڈیٹا چوری ہوا،کیسپرسکی رپورٹ

متعلقہ خبریں