اسلام آباد (اے بی این نیوز )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی ٰبخاری نےسوات میں سیاحوں کے پانی میں ڈوبنے پر اظہار افسوس کرتے ہو ئے کہا کہ ایک ہی خاندان کے سیاح پانی میں بہہ گئے کے پی حکومت سوتی رہ گئی۔
پانی میں بہنے والے سیاح دو گھنٹے امداد کے منتظر رہے۔ کے پی حکومت سیاحوں کی مدد کو پہنچی نہ گنڈاپور کا ہیلی کاپٹر پہنچ سکا۔ خیبرپختونخو کے وسائل،مشینری اور ریسکیو ٹیمیں صرف وفاق اور پنجاب پر چڑھائی کیلئے ہیں۔
مزید پڑھیں :پاکستان نے نہ پہلے ہندوستان کی اجارہ داری قبول کی اور نہ کبھی کرے گا،فیلڈمارشل سیدعاصم منیر