اہم خبریں

پاکستان نے نہ پہلے ہندوستان کی اجارہ داری قبول کی اور نہ کبھی کرے گا،فیلڈمارشل سیدعاصم منیر

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )فیلڈمارشل سیدعاصم منیرنے52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے ا فسران سے اہم خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ملکی ترقی اورکامیابی کیلئے عوام، حکومت اورافواج کے درمیان مضبوط تعلق ناگزیر ہے۔
معرکہ حق میں ریاست کی تمام اکائیوں نے مثالی ہم آہنگی کامظاہرہ کیا۔ اپنی انفرادی اورعلاقائی پہنچان سے بڑھ کرپاکستانیت کی پہچان کو اپنائیں۔ اللہ تعالیٰ نے معرکہ حق میں ہماری مدد کی کیونکہ ہم حق پر تھے۔
افواج پاکستان دور حاضر کے جنگی تقاضوں کے مطابق اپنے آپ کو ہمہ وقت تیار رکھتی ہیں۔ پاکستان نے نہ پہلے ہندوستان کی اجارہ داری قبول کی اور نہ کبھی کرے گا۔ دہشت گردی ہندوستان کا اندرونی مسئلہ ہے۔
خطے میں دہشتگردی کا سب سے بڑا سر پرست ہندوستان ہے۔ بحیثیت قوم ہم پاکستانی کبھی بھی ہندوستان کے آگے جھکے ہیں، نہ جھکیں گے۔ افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے۔ ہم افغانستان سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔
تاہم ہم اُن سے ایک ہی تقاضا کرتے ہیں کے وہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کو جگہ نہ دیں۔ اپنی انفرادی اور علاقائی پہچان سے بڑھ کر پاکستانیت کی پہچان کو اپنائیں۔ ہر نظام میں مسائل اور کمزوریاں ہوتی ہیں،کمزوریوں اور منفی قوتوں کو نظام پر حاوی نہ ہونے دیں۔
جو اقوام اپنی تاریخ کو بھول جاتی ہیں ان کا مستقبل بھی تاریک ہو جا تا ہے۔ پاکستان کی کہانی اور تاریخ کو جانیے اور اپنی اگلی نسلوں تک پہنچائیں۔ ملک سے محبت اور وفاداری اولین اور بنیادی شرط ہے۔

مزید پڑھیں :فوج کوسیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں، سیاسی معاملات سیاستدانوں کوخودطے کرنے چاہئیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

متعلقہ خبریں