اہم خبریں

فوج کوسیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں، سیاسی معاملات سیاستدانوں کوخودطے کرنے چاہئیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )ڈی جی آئی ایس پی آرنے برطانوی نشریاتی ادارےکوانٹرویو دیتے ہو ئے۔ عمران خان سے کسی قسم کے بیک چینل رابطوں کی تردید کرتے ہو ئے کہاکہ فوج کوسیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔
سیاسی معاملات سیاستدانوں کوخودطے کرنے چاہئیں۔ ہم صرف ریاست پاکستان سے بات کرتے ہیں۔ افواج پاکستان اس ریاست کے تحت کام کرتی ہے۔ جوبھی حکومت ہوتی ہے وہی اس وقت کی ریاست ہوتی ہے۔
پاکستان کی مسلح افواج کو برائے مہربانی سیاست میں ملوث نہ کیاجائے۔ بلوچستان کے عوام پاکستان کے ساتھ ہیں۔ بلوچستان اور پاکستان ایک ہیں، بلوچستان ہمارے سرکا تاج ہے۔
ہم بلوچی، سندھی اور پنجابی نہیں ، ہم ایک ہیں۔ بھارت کے پیسوں پر جن کا روزگار لگا ہوا ہے ، وہ مفروضے بناتے ہیں۔ را نے بہت سے سوشل میڈیا اکائونٹس بنائے ہوئے ہیں۔ وہ خام خیالی میں رہتے ہیں، بلوچستان میں پاکستان کےخلاف سنٹی منٹ ہے لیکن ایسا نہیں۔ بلوچستان میں جو دہشتگرد آپریشن کررہے ہیں وہ ہمارے سامنے آتے ہیں تو ہم انہیں مارتے ہیں۔
دہشتگرد گوادر میں آئے تو ہم نے انہیں مارا۔ دہشتگرد جہاں بھی ہماری پوسٹ میں آتے ہیں ہم انہیں ڈھیر کردیتے ہیں۔ دہشتگرد نہتے لوگوں کو مار رہے ہیں۔
دہشتگرد لوگوں کو بسوں سے اتار رہے ہیں۔ دہشتگرد بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے ہر کام کو ٹارگٹ کررہے ہیں۔ لاپتہ افراد کے معاملے پر کمیشن بناہوا ہے۔ حکومت پاکستان ایک ایک بندے کو ٹریک کرنے پر لگی ہوئی ہے۔
کسی شخص کو غائب کرنے اور اٹھانے کی قانون اجازت نہیں دیتا۔ کسی بھی بندے کو گھر سے اٹھانا غلط ہے۔ افغان عبوری حکومت کو کہتے ہیں خارجیوں کو سپورٹ نہ کریں، ایکشن لیں۔

مزید پڑھیں :پر ی مون سون کے طوفانی سپیل، دریا اور برساتی نالے بپھر گئے، تباہی مچادی

متعلقہ خبریں