اہم خبریں

پر ی مون سون کے طوفانی سپیل، دریا اور برساتی نالے بپھر گئے، تباہی مچادی

پشاور (اے بی این نیوز    )پر ی مون سون کے طوفانی سپیل ۔ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دریا اور برساتی نالے بپھر گئے۔ بالاکوٹ میں نوجوان دریائے کنہار میں ڈوب گیا۔ ریسکواہلکاروں نے لاش نکال لی۔ لوئر دیر میں دریائے پنجکوڑہ اور برساتی نالے میں پھنسے دوبچوں اور دوخواتین کو بچا لیا گیا۔ غالیگے میں بھی ایک لاش نکال لی گئی۔ اوکاڑہ کے علاقے رینالہ خورد میں بارش کے پانی سے ماں اور بیٹے کی لاشیں برآمد۔ رحیم یارخان میں دیوار گرنے سے 2 افراد زخمی، کئی درخت گر گئے ۔ حیدرآباد میں مدرسے کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق۔

20 زخمی ، سجاول میں بارش اور طوفانی ہواؤں سے تباہی، 10سے زائد کچے مکانات گر گئے۔ 30 کو جزوی نقصان ، 7 سالہ بچہ زخمی، کراچی میں پھر بادل برس پڑے ۔ چندریگر روڈ، گلستان جوہر، گلشن اقبال، ملیر، سرجانی اور دیگر اطراف تیز بارش ۔ بارش کے دوران کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں 2 افراد زندگی کی بازی ہا رگئے ۔

جبکہ سوات میں موسلا دھار بارشوں سے دریائےسوات میں سیلابی صورتحال۔ ہوٹل پر بیٹھے ایک ہی خاندان کے 18افراد سمیت کئی سیاح سیلابی ریلے میں بہہ گئے ۔ ۔ 10افراد کی لاشیں نکال گئیں۔ تین کو بچا لیا گیا ۔ دیگر افراد کی تلاش ریسکیو آپریشن جاری۔ زندہ بچ والے سیاح عدنان نے بتایا کہ ان کی فیملی ڈسکہ سے آئی تھی۔

بہہ جانے والوں میں میری فیملی کی 4خواتین اور 6بچے شامل ہیں ۔ متاثرہ فیملی نے الزام عائد کیا کہ اطلاع کے باوجود ریسکیو ٹیم ایک گھنٹے بعد پہنچی ۔ ریسکیو اہلکار پہنچے تو ان کے پاس مطلوبہ سامان نہیں تھا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔ صوبائی حکومت نے فلڈ سیل قائم کر دیا۔ صدر مملکت اور وزیر اعظم، گورنر خیبرپختونخوا اور وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت دیگر رہنماؤں کا دریائے سوات میں سیاحوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس، متاثرہ فیملی تعزیت کا اظہار، شہباز شریف کی امدادی کام تیز کرنے کی ہدایت۔

مزید پڑھیں :بلوچستان میں70 ارب روپے کی بے ضابطگیاں،آڈٹ رپورٹ میں ہوشرباانکشافات

متعلقہ خبریں