اسلام آباد (اے بی این نیوز)این ڈی ایم اےنےآج سے28جون تک مون سون بارشوں کاالرٹ جاری کردیا۔ اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور،فیصل آباد،سرگودھا اورمیانوالی میں بارش متوقع ہے۔ ڈیرہ غازی خان اورراجن پورمیں تیزہواؤں کےساتھ بارش کاامکان ہے۔
گوجرانوالہ،ملتان،بہاولپور اوررحیم یارخان میں بارش متوقع۔ کراچی،حیدرآباد،ٹھٹھہ،سجاول،جامشورو،نوابشاہ اورلاڑکانہ میں بارش کاامکان ہے۔ سندھ کےاضلاع سکھر،کشمور،تھرپارکراورمیرپورخاص میں بارش متوقع ہے۔
اگلے48گھنٹوں میں عمرکوٹ،سانگھڑ اوربدین میں موسلادھاربارش کاامکان ہے۔ چترال،سوات،کوہستان،مانسہرہ اورایبٹ آبادمیں بارش متوقع،لینڈسلائیڈنگ کابھی خدشہ۔ آزادکشمیرکےعلاقوں مظفرآباد،نیلم ویلی،باغ،راولاکوٹ میں بھی بارش کاامکان ہے۔
مزید پڑھیں :ایرانی جوہری تنصیب سے کوئی چیز باہر نکالنا نہایت مشکل، خطرناک اور وقت طلب عمل ہے،کچھ بھی نہیں نکالا گیا،ٹرمپ کا دعویٰ
