اہم خبریں

بجٹ اجلاس میں فنانس بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا،اپوزیشن کی تمام تحاریک مسترد

اسلام آباد (اے بی این نیوز ) بجٹ اجلاس میں فنانس بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ قومی اسمبلی نے فنانس بل کی شق وار منظوری دے دی۔ آئندہ مالی سال کا بجٹ منظورکرلیا گیا۔ اپوزیشن کٹوتی کی تمام تحریکیں مسترد۔ قبل ازیں فنانس بل 2025شق پانچ کثرت رائےسےمنظور۔ سولرپینل پرسیلزٹیکس کی شرح10فیصدکردی گئی۔ فنانس بل میں سیلزٹیکس فراڈمیں ملوث افرادکی گرفتاری سےمتعلق ترامیم منظور۔ سیلزٹیکس میں ٹمپرنگ کرنابھی سیلزٹیکس فراڈکےزمرےمیں شامل ہوگا۔
ٹیکس انوائس میں فراڈکوبھی سیلزٹیکس فراڈتصورکیاجائےگا۔ ٹیکس کےشواہدمٹانابھی سیلزٹیکس فراڈکےزمرےمیں شامل۔ ٹیکس گوشوارےمیں جان بو جھ کرغلط معلومات دینابھی ٹیکس فراڈتصور۔ ٹیکس فراڈمیں ملوث کمپنی کےمتعلقہ افسرکو3نوٹس بھیجناہوں گے۔ سیلزٹیکس فراڈکی انکوائری خفیہ نہیں ہوگی.
سیلزٹیکس فراڈمیں ملوث شخص اگرانکوائری میں شامل ہوگیاتوگرفتارنہیں ہوگا۔ کسٹم ایکٹ میں شق 225 کے نام سے نئی شق شامل ۔ کسٹم ایکٹ میں ترمیم کے تحت کسٹمز کمانڈ فنڈ قائم کیا جائیگا۔ سمگل شدہ سامان کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سے کسٹمز کمانڈ فنڈ میں منتقل ہوگی۔ جو وزارت خزانہ اور ایف بی آر کی منظوری سے انسداد سمگلنگ سرگرمیوں میں استعمال کیا جائیگا۔
پاکستان کے اندر اور باہر سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کارگو ٹریکنگ سسٹم کی تنصیب کی جائے گی۔ کارگو ٹریکنگ سسٹم سامان کی درآمد برآمد ٹرانزٹ اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی کرے گا۔ ڈیجیٹل دستاویزات کے لئے ای بلٹی سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔
سامان کی درآمد برآمد یا ترسیل میں مصروف ٹرانسپورٹ گاڑیاں ای بلٹی سے منسلک ہوں گی۔ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں و مراعات ایکٹ سے متعلق ترمیم منظور ۔ فنانس بل 2025میں 4اے اور 4بی کے نام سے نئی ترامیم شامل۔ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہیں اور مراعات کا تعین سیکرٹریٹ کی بجائے ہاؤس کمیٹی کریگی۔

وفاقی وزراء وزرائے مملکت کی تنخواہیں ارکان پارلیمنٹ کے برابر ہونگی۔ اسلام آباد:وزیر خزانہ نے ترمیم کی حمایت کی۔ سیلریز اینڈ الاؤنس ایکٹ میں ترمیم بھی منظور ۔ وزراء اور وزراء مملکت ار کان کے برابر تنخواہ لیں گے۔ سیلریز اینڈ الاؤنس ایکٹ 1975 میں ترمیم کثرت رائے سے منظور۔
ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں و مراعات ایکٹ سے متعلق ترمیم منظور ۔ فنانس بل 2025میں 4اے اور 4بی کے نام سے نئی ترامیم شامل۔ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہیں اور مراعات کا تعین سیکرٹریٹ کی بجائے ہاؤس کمیٹی کریگی۔
وفاقی وزراء وزرائے مملکت کی تنخواہیں ارکان پارلیمنٹ کے برابر ہونگی۔ اسلام آباد:وزیر خزانہ نے ترمیم کی حمایت کی۔ سیلریز اینڈ الاؤنس ایکٹ میں ترمیم بھی منظور ۔ وزراء اور وزراء مملکت ار کان کے برابر تنخواہ لیں گے۔

مزید پڑھیں :خیبر پختونخوا میں بجٹ پاس کرنے کے بعد لیڈرشپ کا باہر نکلنا محال ہو گیا ،کارکنان بپھر گئے

متعلقہ خبریں