اہم خبریں

عمران خان سے ملاقات پر غیر اعلانیہ پابندی لگا دی گئی ، ہمیں ٹریٹ ایسے کیا جا رہا ہے جیسے ہم دہشت گرد ہیں، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (اے بی این نیوز )علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان سےملاقات ہماراآئینی وسیاسی حق ہے،ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق پارٹی کے امیدواروں کے نام جمع کروائے۔
ملاقات پر غیر اعلانیہ پابندی لگا دی گئی ہے۔
ہمارے نمائندوں کو نہیں چھوڑا جا رہا۔ سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر ہمیں ٹریٹ ایسے کیا جا رہا ہے جیسے ہم دہشت گرد ہیں۔ ملک میں سیاسی انتقام کا ماحول ہے، آئینی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔
ہم بجٹ میں آئینی بحران سے بچنے کے لیے تقاضا کر چکے ہیں۔
نواز شریف کی سیاسی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ ملک میں قانون کورونداجارہاہے۔ بجٹ پر ہماری پارٹی کے بانی کا موقف سیاسی حق ہے۔ ہمارےپاس اسمبلی توڑنےکاحق ہے۔
بانی جب کہیں گےاسمبلی کوتحلیل کردیں گے۔ اسمبلی توڑنےکااختیاربانی پی ٹی آئی کےپاس ہے۔ ہم کسی فنانس میٹنگ میں شر کت نہیں کریں گے۔ سازش ناکام بنانےکیلئےصوبےکابجٹ منظورکیا۔
ملاقات نہیں کراتےتوہمارےپاس کیاآپشن ر ہ جاتاہے۔
ملاقات تک ہم معمول کے معاملات پر پیشرفت نہیں کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی کاحق ہےان سےبجٹ پرمشاورت کی جائے۔ بانی پی ٹی آئی کےحکم پرکل سپریم کورٹ میں پیش ہوا۔
مزید پڑھیں :صیہونی حکومت کا غرور خاک میں ملا دیا،امریکا اگر مداخلت نہ کرتا تو اسرائیل کا وجود باقی نہ رہتا ، سپریم لیڈر ایران

متعلقہ خبریں