تہران (اے بی این نیوز )ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کا غرور خاک میں ملا دیا، قوم کو عظیم فتح مبارک ہو۔ امریکا اگر مداخلت نہ کرتا تو اسرائیل کا وجود باقی نہ رہتا۔
ایران نے امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ صیہونی ریاست کے دفاعی نظام کو توڑ کر دنیا کو حیران کر دیا۔ یہ صرف فوج کی نہیں، 9 کروڑ ایرانیوں کی مشترکہ مزاحمت تھی۔
ہم نے دشمن کے فوجی اور شہری اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنا۔
ایران کے خلاف جارحیت کرنے والوں کو ہمیشہ بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ امریکا کو اس جنگ میں منہ کی کھانا پڑی، اور طمانچہ ایران نے مارا۔
مزید پڑھیں :اتوار کی چھٹی ختم،تمام افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئیں
