اہم خبریں

پاک بھارت جنگ کےدوران ہم سب ایک پیچ پرتھے، بلاول بھٹوزرداری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہپاک بھارت جنگ کےدوران ہم سب ایک پیچ پرتھے۔ سیزفائرکےبعدوزیراعظم نےفون کیااوربیرون ملک دوروں کاکہا۔
وزیراعظم نےکہادنیاکےسامنےبھارت کےچہرےکوبےنقاب کریں۔ جنگ کےدوران صرف سیاستدان نہیں بلکہ عوام بھی ایک تھے۔ ہم سب نفرت،انتقام اوراختلافات بھلاکرملک کیلئےآگےآئے۔
بھارت کےمقابلےمیں ہماراکیس بہت مضبوط تھا۔ پاکستان سچ اوربھارت جھوٹ کاسہارالےرہاتھا۔ پاکستان نےبھارت کےجہازگرائے،بھارت نےانکار کیا۔
پاکستان آج بھی کہتاہےکہ ہم امن چاہتےہیں۔
سندھ طاس معاہدہ ہویاکچھ اورمسائل کاحل مذاکرات میں ہے۔ بھارت صرف اورصرف اس بات پرتھا کہ پاکستان دہشتگردملک ہے۔

مزید پڑھیں :ایرانی پاسدران انقلاب کے کمانڈر علی شادمانی زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے

متعلقہ خبریں