اہم خبریں

سونے کی پرواز میں اضافہ،مزید مہنگا،جانئے فی تولہ کتنے کا ہو گیا

کراچی (اے بی این نیوز) سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت 300,54,000 روپے کا ہو گیا۔ سونا غریب کی پہنچ سے باہر، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے اضافے سے 354065 روپے ہوگئی۔اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 237 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 304,068 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر اضافے سے 3330 ڈالر ہوگئی۔دریں اثناء سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 26 روپے کمی سے 3 ہزار 764 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 22 روپے کمی سے 3 ہزار 227 روپے ہوگئی۔
مزید پڑھیں :ایران،اسرائیل جنگ بندی،اصل کہانی سامنے آگئی، آخری دو روز میں اسرائیل کو بڑی مار پڑی،اس نے جنگ بندی کیلئے ہاتھ جوڑے،ٹرمپ کا انکشاف

متعلقہ خبریں