پشاور (اے بی این نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے یکم محرم الحرام کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ محرم الحرام کے آغاز پر یکم تاریخ کوے اور دیگر سرکاری ادارے بند رہیں گے۔
اعلامیہ کے مطابق یہ فیصلہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ محرم الحرام کے دوران عوام کو سہولت دی جا سکے اور مجالس و جلوسوں کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو بہتر بنایا جا سکے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس دن تمام ادارے بند رہیں گے اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ محرم کے تقدس کو برقرار رکھتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔
خیبر پختونخوا میں ہر سال محرم الحرام کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے جاتے ہیں، اور پولیس و دیگر سیکیورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا جاتا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
مزید پڑھیں :ہنزہ ،طغیانی آگئی،سیلابی ریلہ ہوٹل میں داخل، سیاحوں نے بھاگ کر جان بچائی