ہنزہ (اے بی این نیوز)آئین آباد نالے میں طغیانی کے باعث مقامی آبادی اور سیاح شدید متاثر ہوئے ہیں۔ طغیانی کی وجہ سے پیدا ہونے والا سیلابی ریلہ معروف ہوٹل “لکسس” میں داخل ہو گیا، جس کے نتیجے میں ہوٹل کا احاطہ مکمل طور پر زیرِ آب آ گیا۔ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر ہوٹل میں موجود تمام سیاحوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق سیاحوں نے اپنی جانیں بچانے کے لیے بھاگ کر پناہ لی۔ اس سیلابی صورتحال نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہوٹل کا ایک حصہ گزشتہ ہفتے احتیاطی تدابیر کے تحت سیل کیا گیا تھا، جو ممکنہ طور پر مزید بڑے نقصان سے بچاؤ کا سبب بنا۔ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور صورت حال پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں :راولپنڈی ،شہر کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے سے زائد بجلی غائب، شہریوں کا حال برا، شدید اذیت کا سامنا