اہم خبریں

امریکاپراعتمادممکن نہیں،سفارتکاری کی بات کرنےوالےخودجنگ کوہوادےرہےہیں،ایران

تہران (اے بی این نیوز)ایرانی دفترخارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری کوامریکی جارحیت کی مذمت کرنی چاہیے۔ نیوکلیئرتنصیبات کوپہنچنےوالےنقصان سےزیادہ اہم قانون کی پامالی ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ نےجوہری معاہدےپرتعاون معطل کر نےکی منظوری دی۔
ایرانی سائسندانوں اورجوہری تنصیبات کےتحفظ کی ضمانت ضروری ہے۔ حملےکےبعدتعاون پرنظرثانی فطری عمل ہے۔ امریکاپراعتمادممکن نہیں،اس نےسفارتکاری کوتباہ کیا ہے۔
امریکانےاسرائیل کو ایران پرحملوں کی اجازت دی۔
سفارتکاری کی بات کرنےوالےخودجنگ کوہوادےرہےہیں۔ ایران نےمختلف فریقوں سےبات چیت کی،مگراولین ترجیح قومی سلامتی ہے۔
مزید پڑھیں :ایران نے ایٹمی منصوبے کی دوبارہ کوشش کی توناکام بنائیں گے، اسرائیلی وزیراعظم

متعلقہ خبریں