لاہور ( اے بی این نیوز )اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صحت کے شعبے میں غیر سنجیدہ ہے۔ ٹیچنگ ہسپتالوں کے بجٹ میں ایک روپیہ اضافہ نہیں کیا گیا۔
ادویات کی قلت کے باعث میو جیسے حالات دیگر ہسپتالوں میں بھی پیدا ہوں گے۔
پی آئی سی یو اور چلڈرن ہسپتال کے بجٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ جنوبی پنجاب کے بجٹ میں 17 کروڑ روپے کی کمی کی گئی ہے۔ نشتر ہسپتال ملتان سمیت کئی ہسپتالوں کے بجٹ میں کٹوتی کی گئی۔
حکومت نے صرف انفراسٹرکچر پر زور دیا، جہاں گھپلوں کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے بنائے ہسپتال کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں :پہلگام فالس فلیگ آپریشن بھارت کو سنگین ناکامی سمیت عالمی سطح پر بدنامی کا سامنا