اہم خبریں

پہلگام فالس فلیگ آپریشن بھارت کو سنگین ناکامی سمیت عالمی سطح پر بدنامی کا سامنا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )پہلگام فالس فلیگ آپریشن بھارت کو سنگین ناکامی سمیت عالمی سطح پر بدنامی کا سامنا ۔ مودی سرکار کا جھوٹا بیانیہ عالمی سطح پر رَد ہو گیا۔ پاکستان کے سچ اور حقائق پر مبنی مؤقف کو پذیرائی حاصل ہوئی۔ بھارتی پروپیگنڈے اور زمینی حقائق میں واضح تضاد سامنے آنے پر عالمی رائے عامہ کے مودی سرکار سے تلخ سوالات ۔ بھارتی جریدے ‘دی پرنٹ’ نے ہی مودی کے نام نہاد بیانیے کو آشکار کر دیا ۔

بھارت چالیس سال سے دہشتگردی کا شکار ہونے کے باوجود دنیا کو قائل نہ کر سکا۔ بھارت نے 33 ممالک میں دہشتگردی کا مقدمہ پیش کیا مگر مؤثر تاثر قائم نہ کر سکا۔ بھارتی میڈیا کی بے لگام اور غیر حقیقی رپورٹنگ نے عالمی سطح پر بیانیے کو نقصان پہنچایا۔ مودی سرکار کے گودی میڈیا کا جھوٹا بیانیہ عالمی برادری میں بے نقاب۔ دنیا بھر نے پاکستان کے واضح ثبوت اور حقائق کو ترجیح دی۔

مزید پڑھیں :ایرانی میزائلوں سے اسرائیل کی کئی عمارتیں تباہ ہوئیں،سیز فائر پر اچھے سے عمل ہورہا ہے ،امریکی صدر

متعلقہ خبریں