کراچی (اے بی این نیوز)کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی( را) کیلئے کام کرنے والے 4 ایجنٹ گرفتار کرلئے گئے، ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ شعیب میمن کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق سجاول سے ہے، ملزمان بھارتی کرنل رنجیت کے ساتھ رابطے میں تھے، چاروں ملزمان کا تعلق ڈسٹرکٹ سجاول سے ہے۔
ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ شعیب میمن کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ حساس ادارے اور ایس آئی یو نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی (را )کے 4 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی ملا ہے، چاروں ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی( را )کیلئے کام کرتے تھے، گرفتار ملزمان بھارتی فوج کے کرنل رنجیت کے ساتھ رابطے میں تھے۔
شعیب میمن نے بتایا کہ ملزمان کا کام حساس فوجی تنصیبات کی تصاویر، جیو ٹیگ لوکیشن دینا تھا، ملزمان کے فون میں سے بھارتی نمبرز اور پاکستانی حساس تنصیبات کی تصاویر ملی ہیں۔ایس ایس پی ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے کار اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، چاروں ملزمان کا تعلق ضلع سجاول سے ہے۔
مزید پڑھیں: سابق بھارتی لیفٹ آرم اسپنر دلیپ دوشی انتقال کرگئے