اہم خبریں

مولانا ہدایت الرحمان کا بیٹاگمشدہ ہو گیا،بازیابی کیلئے سندھ حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی

کراچی ( اے بی این نیوز   )مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹے کی کراچی میں گمشدگی کا واقعہ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازکا مولانا ہدایت الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ۔ وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی نے واقعے کی تفصیلات دریافت کیں، مکمل تعاون کی یقین دہانی۔
مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹے کی بازیابی کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کراچی پولیس کو فوری اقدامات کی ہدایت۔ وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹے کی گمشدگی پر گہری تشویش ہے۔
بازیابی کیلئے سندھ حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔متاثرہ خاندان کے ساتھ ہر قدم پر کھڑے ہیں۔
مزید پڑھیں :عمران خان کے بغیر اہم فیصلے کیے جا رہے ہیں،بانی کو کمزور نہیں کیا جاسکتا، تیمورسلیم جھگڑا

متعلقہ خبریں