اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا ہے کہ عمران خان 9مئی سے پہلے ہی گرفتار تھے۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف کسی واقعے میں مداخلت کا کوئی ثبوت موجود نہیں،فیصلے کی تاخیر سے ظاہر ہوا کہ کوئی دباؤ یا پسِ پردہ تبدیلی ہو رہی تھی۔ ہائبرڈ جوڈیشری سسٹم اب صرف تاثر نہیں رہا، بلکہ وزرا اعتراف کر چکے ہیں۔ خواجہ آصف نے سیاسی ہائبرڈ سسٹم کی بات کی۔ وہ پروگرام اے بی این نیوز بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
عوام کے نزدیک فیصلے اب قانونی نہیں، کسی اور جگہ سے لکھے جاتے ہیں۔ سیاسی فیصلوں میں وزیر اعظم کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام دینا معصوم بچوں کے خون سے مذاق ہے۔ عالمی سطح پر بوٹ پالش کی نئی مثالیں قائم ہو رہی ہیں۔ اگر وزیر اعظم کو ملاقات میں نہیں بلایا جا رہا تو میسج واضح ہے۔
امریکا میں ملاقاتیں طاقت کے اصل مرکز کے ساتھ ہو رہی ہیں، عوامی نمائندوں سے نہیں،۔ اختیار ولی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے خود ہائبرڈ سسٹم متعارف کرایا۔ جنرلز، ججز اور ایمپائرز پر انحصار کرنے والوں کا انجام سب کے سامنے ہے۔
آج جو ہورہا ہے، وہ سب مکافات عمل ہے۔ جو ماضی میں فیصلے اپنے حق میں لیتے تھے، آج نظام کو ظالم کہہ رہے ہیں۔ انصاف صرف حشر پر نہیں، دنیا میں بھی سزا دیتا ہے۔ ماضی میں اقامہ پر نااہلی پر خوش ہونے والے آج خود گرفت میں ہیں۔ ایران اسرائیل جنگ بندی پر پاکستان کی سفارتی کاوشیں کامیاب رہیں۔ نوبل انعام کیلئے ٹرمپ کی نامزدگی، پاکستان نے ثالثی کو بنیاد بنایا۔ شہباز شریف کی سفارتی حکمت عملی کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔ پاک فوج کا امیج بہتر، سابقہ منفی بیانیے پر قابو پالیا گیا۔
مزید پڑھیں :ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں اہم موڑ سامنے آگیا، ملزم نے 164 کا بیان ریکارڈ کر ادیا،جا نئے کیا بیان دیا