اہم خبریں

زہر خورانی سے تین بچے زندگی کی بازی ہار گئے،ماں کی حالت بھی تشویش ناک

راولپنڈی ( اے بی این نیوز   )تھانہ بنی کے علاقہ میں تین بچوں کی زہر خورانی سے وفات کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس ۔ سی پی او کی ہدایات پر ایس پی راول، ڈی ایس پی وارث خان موقع پرپہنچ گئے۔

تین بچوں کی ڈیڈ باڈیز ہسپتال لائی گئی ہیں جن میں 4 سالہ بچی، دو سالہ بچہ اور 8 ماہ کی بچی شامل ہیں، بچوں کی والدہ بھی متاثرہ اور زیر علاج ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھر میں زہریلی شے کھانے یا پینے کے باعث پیش آیا،

واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کئے جا رہے ہیں، نعشوں کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں وجہ موت کا حتمی تعین کیا جا سکے گا،
واقعہ پر قانون کے مطابق کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں :جنوبی وزیرستان ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،11خوارج ہلاک،میجر سیدمعیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللہ شہید

متعلقہ خبریں