واشنگٹن (اے بی این نیوز ) امریکی صدر نے کہا ہے کہ اسرائیل اورایران دونوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایران کی جوہری صلاحیتیں ختم ہوچکی ہیں۔ ایران اسرائیل دونوں کے ساتھ خوش نہیں۔
اسرائیل سے بہت ناخوش ہوں۔ اسرائیل اورایران دونوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ اچھا نہیں لگاجنگ بندی معاہدے کے فوری بعد اسرائیل نے حملے کئے۔
ایران کی جوہری صلاحیتیں ختم ہوچکی ہیں۔ ایرانی ایٹمی تنصیبات کو تباہ کردیا۔ اسرائیلی حکومت کے رویے سے خوش نہیں۔ امریکی نیوزچینلز نے ایرانی جوہری تنصیب کی تباہی پر شکوک وشبہات کا اظہار کیا۔
اسرائیل اور ایران دونوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ۔ ایران کبھی بھی جوہری پروگرام دوبارہ نہیں بنائے گا۔ سعودی عرب نے بھی اچھا کردارادا کیا۔ امریکی پائلٹس نے بہت تاریخی کردار ادا کیا ہے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی نیوزچینل سی این این پر شدید تنقید۔ بی 2پائلٹ نے بہترین کام کیا لیکن سی این این جعلی خبریں پھیلارہا ہے۔
سی این این خبروں کے نام پرجھوٹ اور کچرا چلاتاہے۔
مزید پڑھیں :سانحہ نو مئی کیسز، عدالت کا عمران خان کی تمام ضمانتیں خارج کرنے کا حکم