اہم خبریں

ایران کے امریکی اڈوں پر حملے،ٹرمپ نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، سیچویشن روم میں خود موجود

واشنگٹن (اے بی این نیوز) امریکی صدر نے فوجی قیادت کا ہنگامی اجلاس بلا لیا ۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس کے سیچویشن روم میں موجود ۔ ایرانی حملوں کے بعد قطر ، یو اے ای اور بحرین میں ہائی الرٹ۔ امریکی حکام کے مطابق
ایرانی حملوں اور صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بحرین کا اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کا حکم ۔ متحدہ عرب امارات نے بھی اپنی فضائی حدود بند کر دی ۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق قطر میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کا علم تھا۔
ایرانی حملوں اور صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں قطری حکام کے مطابق حملے سے کوئی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا ، تمام میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے روک لیا گیا ۔ یہ حملہ خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہے۔ تمام فریقوں سے تنازع کا سیاسی حل تلاش کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔
ایرانی حملے کے بعد جوابی اقدام کاحق محفوظ رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں :دنیا بھر میں امریکی اڈوں کے خلاف ایران نےحملوں کوآپریشن ’’بشارت الفتح‘‘ کا نام دیدیا

متعلقہ خبریں