گلگت بلتستان ( اے بی این نیوز )مالی سال 2025-26 کیلئے ایک کھرب 48 ارب 63 کروڑ روپے کا بجٹ پیش۔ زیر خزانہ محمد اسماعیل نے ایک کھرب 40 ارب 17 کروڑ 20 لاکھ روپے کا بجٹ اسمبلی میں پیش کیا۔ ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ۔ وزیر خزانہ انجینئر محمد اسماعیل نے بجٹ ایوان میں پیش کیا۔
غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے 88 ارب 19 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز۔
گلگت بلتستان بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 22 ارب روپے کی تجویز۔ وفاقی پی ایس ڈی پی منصوبوں کیلئے 11 ارب، وزیراعظم پروگرام کیلئے 4 ارب مختص۔ گندم سبسڈی کیلئے 20 ارب، نان ٹیکس ریونیو ہدف 7 ارب 89 کروڑ مقرر۔
گلگت بلتستان بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز۔ تعلیم کیلئے ایک ارب 47 کروڑ، صحت کیلئے ایک ارب 25 کروڑ روپے کی تجویز۔ ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کیلئے 62 کروڑ، دہی منصوبوں کیلئے 600 ملین تجویز۔ زراعت، ماہی پروری کیلئے 35 کروڑ، سیاحت کیلئے 9 کروڑ، آئی ٹی کیلئے 10 کروڑ روپے مختص کئے گئے۔
مزید پڑھیں :اگر روس نے ہم پر حملہ کیا تو ہمارا ردعمل تباہ کن ہو گا، سیکرٹری جنرل نیٹو