اہم خبریں

سلامتی کونسل اجلاس،پاکستان، چین اور روس نے مشترکہ قرارداد جمع کرادی، فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ

نیو یارک (  اے بی این نیوز       )ایران اسرائیل تنازع،پاکستان، چین اور روس نے سلامتی کونسل میں مشترکہ قرارداد جمع کرادی، فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ۔ پاکستان، چین اور روس نے مشرق وسطیٰ میں ایران سے متعلق بگڑتی ہوئی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشترکہ قرارداد جمع کرا دی ہے۔

پیر کو پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ قرارداد میں ایران پر حملے کے تناظر میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق قرارداد میں شہریوں کے تحفظ، بین الاقوامی قانون کے احترام اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری پر بھی زور دیا گیا ہے۔ چین نے اس قرارداد کے ذریعے ایران میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنے پر بھی زور دیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ تینوں ممالک نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے تنازع کے پرامن حل کی حمایت کریں اور سلامتی کونسل کے دیگر ارکان سے بھی اس قرارداد کی حمایت کی اپیل کی ہے۔ ترجمان کے مطابق قرارداد میں انسانی جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیا گیا ہے اور چین نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کا موثر اور غیر جانبدارانہ کردار عالمی امن و سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔

مزید پڑھیں :اسرائیل نے بھی ایران کے فردوایٹمی پلانٹ پر حملہ کر دیا،ایرانی میڈیا نے تصدیق کر دی

متعلقہ خبریں