اسلام آباد( اے بی این نیوز )قومی اسمبلی کا اجلاس وقفے کے بعد دوبارہ شروع، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ جس دن اسرائیل نے حملہ کیا تھا میں نے کہا تھا اپنے تیل کے ذخیرے چیک کرلیں۔
دنیا میں 12سے 14 دن کا ذخیرہ ہے ،ایران 35 سے 40 لاکھ بیرل تیل پیدا کرتا ہے۔ خواجہ آصف نے خود کہا ہے یہ ہائیبرڈ رجیم ہے۔ آپ کا امپورٹ بل بڑھے گا اس کی وجہ سے روپے کی ویلیو کم ہو گی۔
آپ کا خسارہ مزید بڑھے گا، بجٹ آپ کا ختم۔ بلاول بھٹو نے تقریر کی ، کہانی ہم نے سنی ،حاصل وصول کیا ہوا، کچھ نہیں زیرو۔ پیپلز پارٹی بیماری کا شکار ہے،ان کو دوائی دینی پڑے گی۔
انہیں معلوم نہیں انہوں نے حکومتی بینچوں پر بیٹھنا ہے یا اپوزیشن کی طرف آنا ہے۔ پیپلز پارٹی ارکان کا عمر ایوب خان کی تقریر پر اعتراض۔
عالیہ کامران ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کی اچھی سفارش ہے۔ سولر پینل پر ٹیکس واپس لینے کی سفارش بھی اچھی ہے۔ کم از کم اجرت 37 ہزار کے بجائے 50 ہزار ہونی چاہئے۔
ٹیکنیکل ایجوکیشن بہت ضروری ہےبجلی کے بلوں پر پہلے 200 یونٹس پر ٹیکس نہیں ہونا چاہئے۔ سینیٹ کی سفارشات پر عملدرآمد ہونا چاہئے۔
مزید پڑھیں :تیسری عالمی جنگ کا خطرہ بڑھ گیا، روس نے ایران کی حمایت اور مدد کا اعلان کردیا