کراچی ( اے بی این نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ جہاد کا اعلان صرف ریاست کر سکتی ہے، کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کراچی کے مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے خصوصی ملاقات کی اور تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے برابر کے شہری ہیں اور انہیں مکمل آئینی حقوق حاصل ہیں، کیونکہ قومی اتحاد صرف مساوات اور ہم آہنگی سے برقرار رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی حمایت کر رہا ہے، پاک فوج جدید جنگی حکمت عملی سے دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے، نسلی یا لسانی منافرت جہالت ہے، تمام پاکستانی برابر ہیں، ہم متحد رہیں تو کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جہاد کا اعلان صرف ریاست کر سکتی ہے، کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں۔اس موقع پر مختلف مذاہب اور سماجی طبقات کے نمائندوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ اس طرح کی ملاقاتیں مستقبل میں بھی ہوتی رہیں۔
مزید پڑھیں :ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک اور موساد کے ایجنٹ کو پھانسی دے دی