تہران (اے بی این نیوز)امریکی حملے کے بعد ایران نے اسرائیل پر نیا میزائل حملہ کیا۔عرب میڈیا کے مطابق کئی ایرانی میزائل اسرائیلی شہر حیفہ پر گرنے کی اطلاعات ہیں۔
تل ابیب سمیت اسرائیل بھر میں جنگی سائرن بجنے کے بعد فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا بھی ایران کے خلاف اسرائیل کی جنگ میں شامل ہوچکا ہے۔ امریکا نے ایران کی 3 جوہری تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فورڈو، نطنز اور اصفہان میں جوہری تنصیبات پر حملہ کیا گیا ہے، فورڈو کی جوہری تنصیب مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں :ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک اور موساد کے ایجنٹ کو پھانسی دے دی