واشنگٹن (اے بی این نیوز)امریکا نے ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کردیا ہے ،امریکی نائب صدرجے ڈی وینس نے کہا کہ یہ اقدام ایران کے ساتھ مذاکرات ازسرنو شروع کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
امریکا کو ایران کی جانب سے کچھ بالواسطہ پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ امریکا کی سب سے بڑی ریڈ لائن ایران کا جوہری پروگرام ہے۔ امریکا نے ایران کے جوہری پروگرام کو بہت پیچھے دھکیل دیا ہے۔
اگر ایران نے جوابی کارروائی کی توامریکا مکمل طورپر تیار ہے۔ ٹرمپ نے کہا ہے امریکا کو زمینی فوجی کارروائی میں کوئی دلچسپی نہیں۔ مجھے نہیں لگتا یہ تنازع طویل جنگ میں تبدیل ہوگا۔
امریکا ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتا۔
مزید پڑھیں :ٹرمپ نے امریکا کیلئے نئی جنگ چھیڑ دی ،زمینی کارروائی کا بھی امکان ہے ، روس