اہم خبریں

ملک کے اہم علاقے میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق واقعے کے فوراً بعد ریسکیو اور لیویز اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں اور جاں بحق افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق دھماکے کی وجوہات اور ذمہ داران کے تعین کے لیے تفتیش جاری ہے جبکہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں