اسلام آباد (اے بی این نیوز)وفاقی دارالحکومت کے مکین گزشتہ چند روز سے گرم ہواؤں کے ساتھ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔آج ریکارڈ کیا گیا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہے جب کہ شام کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد سے 55 فیصد کے درمیان ہے اور ہلکی ہوا شمال مغربی سمت سے 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ جبکہ آج بارش کا امکان 01% تک ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ جڑواں شہروں کے رہائشی موسم کی شدت میں اضافے کے ساتھ آگے گرم دن دیکھنے کے لیے تیار ہیں۔ محکمہ موسمیات نے ہفتے اور اتوار کی بارش کی پیشین گوئی کی گئی ہے
مزید پڑھیں :ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت،سلامتی کونسل اپنا کردار ادا کرے اور اسرائیلی حملے کی مذمت کرے، پاکستان