نیو یارک ( اےبی این نیوز )پاکستان کے مستقل نمائندہ نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے، ایران اور اسرائیل کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کو ایک اور موقع دینا چاہتا ہے، اسرائیل اور ایران تنازع کا پرامن حل چاہتے ہیں۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ پاکستان ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرتا ہے، سلامتی کونسل اپنا کردار ادا کرے اور ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرے، سلامتی کونسل جنگ بندی کے لیے اپنا کردار ادا کرے، سفارت کاری کو ایک اور موقع دینا چاہیے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ چین اسرائیل اور ایران کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے اور یورپی ممالک اور ایران کے درمیان جنیوا میں ہونے والے مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے۔
مزید پڑھیں : ایران کا اسرائیل پر ایک اور میزائل حملہ، تل ابیب،حیفہ اور بیرشیبہ میں دھماکے، سائبر سیکیورٹی فرم تباہ