مانسہرہ (اے بی این نیوز) خوبصورت سیاحتی مقام سوہنی آبشار ناران میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں اچانک گلیشیر بیٹھ گیا۔ اس حادثے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت تین سیاح برف کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گئے۔ مقامی انتظامیہ اور امدادی ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو نکال کر ناران ہسپتال منتقل کر دیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق لاہور سے بتایا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا ہے جبکہ حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور خطرناک مقامات سے دور رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
مزید پڑھیں :سائرن کی آواز سنتے ہی اسرائیلی اینکرز اور مہمان پروگرام چھوڑ کر بھاگ گئے،ویڈیو وائرل