تہران (اے بی این نیوز )ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا ایکس پر بیان ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کا امریکا کو مدد کیلئے پکارنا کمزوری کی علامت ہے۔ اگر دشمن کو یہ احساس ہوآپ ان سے ڈرتے ہیں تووہ آپ کو نہیں چھوڑیں گے۔
امریکی اڈے اسرائیل کے مقابلے میں آسان ہدف ہیں۔ ،ایرانی نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکا براہ راست جنگ میں شامل ہوا تو خطے میں امریکی اڈوں پر حملہ کریں گے۔ ہمارے مذاکرات امریکا سے جاری تھے۔
نیتن یاہو کو معلوم تھا کہ ہم نتیجہ خیز مراحل میں داخل ہوچکے ۔اسرائیل نے ایران امریکا مذاکرات سبوتاژ کرنے کیلئے حملہ کیا۔ جارحیت کے ختم ہونے کے بعد بات چیت کریں گے۔ ادھر دوسری جانب
چینی صدرشی جن پنگ کا روسی صدر پیوٹن سے ٹیلفونک رابطہ ہوا۔
چینی صدرشی جن پنگ کا فوری ایران ،اسرائیل جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔چینی صدر نے کہا کہ بڑی طاقتیں ایران اسرائیل جنگ ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
مزید پڑھیں :ایران نے روس کی جانب سے مدد کی پیشکش کو مسترد کر دیا، اپنے تنا زعات خود حل کرنے کا عزم