اسلام آباد (اے بی این نیوز ) ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹول پلازوں کا نیلام عام۔ ملک کی مصروف ترین شاہراہوں پر ٹول پلازوں کی کھلی نیلامی۔ این ایچ اے کی طرف سے نیلامی کا انعقاد جناح کنونشن سینٹر میں کیا جارہا ہے۔ ترجمان این ایچ اے کے مطابق
کل 72 ٹول پلازوں کو نیلام عام کیلئے پلان کیا گیا ہے۔ شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے میڈیا کو بالخصوص مدعو کیا گیا ہے۔ چیئرمین این ایچ اے شہریار سلطان نیلامی کی نگرانی کر رہے ہیں۔
نیلام عام کا انعقاد وزیر اعظم اور وزیر مواصلات کی خصوصی ہدایات پر کیا گیا ہے۔
شفافیت اور شرکت میں آسانی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ نیلامی میں کثیر تعداد میں خواہشمند حضرات کی شرکت۔ شرکاء کی طرف سے پہلی بار نیلام عام پر این ایچ اے کی ستائش۔ شفاف نیلام عام سرمایہ کارو ں کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنے گا۔ سرمایہ کار اور کاروباری حضرات اس قدام سے خوش ہیں۔
مزید پڑھیں :حکومت کو جو بات پسند نہیں آتی اپوزیشن کی آواز بند کر دیتی ہے،مولانا فضل الرحمان
