اہم خبریں

پی ٹی آئی کے امیدواروں کو انفرادی طور پر مخصوص نشستیں ملنے کی گنجائش موجود ہے،بیرسٹر علی ظفر

اسلام آباد (اے بی این نیوز)بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ریویو کیسز میں 99 فیصد نظرثانی کی درخواستیں مسترد ہو چکی ہیں۔ سپریم کورٹ کی آبزرویشنز ہمیشہ فیصلے کا حصہ نہیں بنتیں۔
امکان ہے کہ ایس آئی سی کو کوئی نشست نہ دی جائے، امیدوار آزاد شمار ہوں۔ امکان یہ بھی ہے نظرثانی کی درخواست مسترد، سابقہ فیصلہ برقرار رہے۔
پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حد تک فیصلہ جزوی طور پر بدلا جا سکتا ہے۔
سپریم کورٹ کا حتمی فیصلہ آبزرویشنز کے برعکس بھی ہو سکتا ہے۔ ریویو کیس میں چار ممکنہ فیصلوں کی نشان دہی کی گئی۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
ایس آئی سی کو کوئی نشست نہ ملنا بھی ممکنہ فیصلہ ہو سکتا ہے۔ ریویو درخواست مسترد ہونے کی صورت میں سابقہ عدالتی فیصلہ برقرار رہے گا۔ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو انفرادی طور پر مخصوص نشستیں ملنے کی گنجائش موجود ہے۔
ایک کمزور امکان یہ بھی کہ کوئی جماعت مخصوص نشستوں کی اہل نہ ہو۔ نظرثانی میں نئے موقف کے بجائے سابقہ فیصلے میں غلطی تلاش کی جاتی ہے۔ ماحول ایسا تھا کہ پی ٹی آئی اپنے امیدواروں کو پارٹی پلیٹ فارم سے نہیں لا سکی۔ پی ٹی آئی سمبل سے محرومی میں الیکشن کمیشن کا کردار بنیادی وجہ تھی۔

مزید پڑھیں :ایران کے پاس کون کون سے اور کتنی صلاحیت کے حامل میزائل ہیں ،سنسنی خیز رپورٹ سامنے آگئی،خطے میں طاقت کا توازن بدلنے کی پوزیشن میں

متعلقہ خبریں