تہران (اے بی این نیوز)اسرائیلی فوج کی تہران پر شدید بمباری، مختلف علاقوں سے دھویں کے بادل اٹھ رہہے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران زور دار دھماکوں سے لرز اٹھا، تہران کے مختلف علاقوں سے دھویں کے بادل اٹھ رہے ہیں، لاویزان کے نواحی علاقے پر شدید بمباری کی گئی ہے۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی شہر کرج میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایرانی فوج نے اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا، ڈرون کو ایرانی حدود میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے مار گرایا گیا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جمعے سے جاری حملوں میں ایران کے 1100 حساس اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔