واشنگٹن (اے بی این نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ایران اس وقت بہت مشکل میں ہے۔ ایران نے مذاکرات میں بہت وقت ضائع کیا ۔ واضح کرووں ایران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایران سے متعلق اب بہت دیر ہوچکی ہے۔
ایران کوواضح کردیناچاہتاہوں اسے مشکلات کاسامناکرناپڑےگا۔ ایران کو ہم نے 60دن کا وقت دیا تھا۔ایران اس وقت بہت مشکل میں ہے۔ مجھے نہیں پتہ کہ جنگ مزید کتنی دیر چلے گا۔
ایران کی فضائی حدودپرہمارامکمل کنٹرول ہے۔
آج ایران بات کرنا چاہ رہا ہے لیکن پہلے بات کیوں نہیں کی۔ ایران نے مذاکرات میں بہت وقت ضائع کیا۔ ہم نے ایران کی دفاعی صلاحیت ختم کردی ہے۔ میں صدر ہوتا تو روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کبھی نہ ہوتی۔
واضح کروں ایران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ روس اور یوکرین جنگ میں رپورٹ ہلاکتوں سے تعداد زیادہ ہے۔ امریکا ایران کی نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ کرے گا یا نہیں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، ایرانی 40 سال سے امریکا مردہ باد اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں۔
مجھے پاکستان سے پیار ہے ،میں نے پاک بھارت جنگ رکوائی۔ پاک بھارت کےدرمیان جنگ رکوانےمیں آرمی چیف کااہم کردارہے۔
